LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ سینٹ پیٹرزبرگ کے تاریخی بریمر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی، 2 ہزار مربع میٹر رقبہ متاثر سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے بے گھر صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی

Web Desk

16 December 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی،ان کے حکم کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد 720 کارکن اپنے نئے گھر کے مالک بن گئے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بیواؤں اور خصوصی ضرورت رکھنے والے افراد کے لیے الگ سے فلیٹس مختص کیے جائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تکمیل 3 ماہ کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خصوصی کارکنوں کی سہولت کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس مختص کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتی ورکر ندیم طاہر کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہاکہ اپنے والدین کو ساتھ رکھیں کیونکہ ان کی دعاؤں سے آپ کو یہ فلیٹ ملا ہے۔