LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ کے پی کی لاہور آمد، عظمیٰ بخاری کی طنزیہ گفتگو

Web Desk

26 December 2025

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی لاہور آمد پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے پی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پچھلی بار علی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو شہر کی بتیاں دکھائی گئی تھیں، اس بار بھی وہ بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصاویر بنائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب میں جو اچھا نظر آئے اسے کے پی جا کر نافذ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پشاور کے حالات خراب ہیں تو لاہور آ کر “پاکستان کا یورپ” دیکھ لیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کو دورے کے دوران کھانے پینے اور تفریح کی مکمل اجازت ہے، چاہے وہ سیاسی ہو یا معلوماتی، لیکن بدزبانی، فساد اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر بدتمیزی کی گئی تو کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ خوبصورت انداز میں سجی ہوئی ہے، کرسمس ٹری اور لائٹس موجود ہیں، مگر سیاسی سرگرمی کی آڑ میں توڑ پھوڑ، اسلحہ یا منشیات لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور کو پہلے بھی پنجاب میں ہر طرح کی سہولت دی گئی تھی۔ لاہور پولیس نے آج وزیر اعلیٰ کے پی کے اسٹاف سے رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے، مگر مہمانوں کو بھی مہمان بن کر رہنا ہوگا