وزیراعلیٰ کے پی کا شہید فورسز کے ورثاء کیلئے مالی امداد بڑھانے کا اعلان
Web Desk
16 December 2025
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے مئی 2025 کے بھارتی بزدلانہ حملے میں خیبر پختونخوا سے فورسز شہداء کے ورثاء کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر قدم پر مکمل تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے ورثاء کے لیے کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے رقم میں 50 لاکھ روپے مزید اضافے کا اعلان کیا جبکہ جنگ میں خیبر پختونخوا سے زخمی اہلکار کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں، حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخوا حکومت انکے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026