LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

انصاف کی فراہمی کا معتبرنظام جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Web Desk

9 February 2026

انصاف کی فراہمی کا معتبرنظام جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے  اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں انصاف کے شعبے میں اصلاحات کی ترجیحات اور عدالتی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی بہتر بنانے، ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور انصاف کے جامع نظام کو یقینی بنانے کے لیے جاری اصلاحات سے آگاہ کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ انصاف کی فراہمی کا مضبوط اور معتبر نظام پائیدار ترقی اور جمہوری گورننس کے لیے بنیادی ستون ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے نے قانون کی حکمرانی کی ترقی، انسانی حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات، بچوں کے لیے حساس انصاف اور انصاف کے شعبے کے اداروں کی صلاحیت میں اضافے جیسے شعبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق  ملاقات میں عدلیہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے درمیان مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، دونوں فریقین نے ابھرتے چیلنجزسے نمٹنے اور انصاف کے نظام میں جدت اور لچک کو فروغ دینے کے لیے منظم رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔