LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

چیونگ گم دل کی صحت کے لیے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Web Desk

22 June 2026

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ چقندر، پالک اور کیل (Kale) جیسی نائٹریٹس سے بھرپور سبزیاں کھانے یا ان کا جوس پینے کے بعد ببل گم (چیونگ گم) چبانا بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی صحت کو محفوظ رکھنے میں غیر معمولی حد تک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

سبزیوں میں موجود نائٹریٹس دل کی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔ یہ جسم میں جا کر خون کی نالیوں کو پھیلاتے ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پٹھوں کو توانائی ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل بلڈ پریشر کو نمایاں طور پر کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج (اسٹروک) جیسے جان لیوا خطرات کو ٹال سکتا ہے۔اس قدرتی فائدے کے مکمل حصول کے لیے ایک خاص کیمیائی عمل ضروری ہے، جسے نیچے دیے گئے نکات سے سمجھا جا سکتا ہے سبزیوں کا نائٹریٹ اس وقت تک اثر نہیں دکھاتا جب تک وہ نائٹرائٹ میں تبدیل نہ ہو جائے۔ یہ تبدیلی انسان کے منہ میں موجود مخصوص اور مفید بیکٹیریا انجام دیتے ہیں۔

کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دان اس تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کر رہے تھے۔ اس سے قبل دل کے ماہر اینڈریو ویب نے دیکھا تھا کہ جب چقندر کے جوس کے ساتھ گریپ فروٹ (چکوترے) کا جوس پیا جائے، تو تھوک کی تیزابیت (Acidity) کم ہو جاتی ہے، جس سے نائٹریٹ کا نائٹرائٹ میں تبدیل ہونا رک جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر سائنس دانوں نے تھوک کی تیزابیت کو بڑھا کر اس عمل کو تیز کرنے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھی (شوگر والی) چیونگ گم چبانے سے منہ میں تھوک کی تیزابیت بڑھتی ہے، جو بیکٹیریا کو زیادہ تیزی سے نائٹریٹ کو نائٹرائٹ میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں پر باقاعدہ تجربہ کیا گیا جس کا طریقہ کار درج ذیل تھا تمام رضاکاروں کو پہلے چقندر کے جوس کا ایک شاٹ پلایا گیا۔جوس پینے کے بعد انہیں کئی گھنٹوں تک مسلسل چیونگ گم چبانے کی ہدایت کی گئی۔