قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
Web Desk
23 July 2026
دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث مختلف بیراجوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ انہار کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق قادر آباد بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ انہار کی رپورٹ کے مطابق مختلف ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال درج ذیل ہے قادر آباد بیراج اونچے درجے کا سیلاب, پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ درمیانے درجے کا سیلاب, پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ مرالہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خانکی بیراج نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب, پانی کی آمد 1 لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ انہار اور انتظامیہ نے دریا کے نزدیکی علاقوں اور بستیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام تر ممکنہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026