چوہدری سالک حسین کا پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ اقتدار پر سخت وار، کے پی کے ناظمین کی ق لیگ میں شمولیت
Web Desk
19 February 2026
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی طویل حکمرانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 13 سال تک مسلسل برسرِاقتدار رہنے کے باوجود صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کی محرومیاں ختم نہ ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
کارکردگی کا حساب دینا ہوگا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نظریات اور نعروں کے نام پر سیاست بہت ہو چکی، اب عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 13 سالہ دورِ حکومت کے باوجود عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہیں؟ جنوبی اضلاع کی پسماندگی ختم نہ ہونا باعثِ تشویش ہے۔ عوام کو حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں سے پوچھیں کہ ان کے علاقوں کے لیے عملی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔
مسلم لیگ (ق) میں سیاسی شمولیتوں کا ریلا
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ خان محمد وزیر کی قیادت میں جنوبی خیبر پختونخوا کے ویلج ناظمین اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مختلف جماعتوں کے ایم پی اے امیدوار بھی ق لیگ کے قافلے میں شامل ہوں گے۔
عوامی خدمت کا عزم
چوہدری سالک حسین نے واضح کیا کہ ہم عوام کو “سبز باغ” نہیں دکھائیں گے بلکہ عملی عوامی خدمت اور رسائی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی وزارت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نعروں کا وقت گزر چکا، 13 سالہ اقتدار کا حساب دینا ہوگا کیونکہ عوام مزید کھوکھلے وعدوں سے مطمئن نہیں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026