LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

چمن میں گھرمیں سلنڈردھماکے سے 7بچے جاں بحق، خواتین سمیت 17افرادزخمی

Web Desk

26 February 2026

بلوچستان کے علاقے چمن میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے7بچے جاں بحق ہوگئے۔سرحدی شہرچمن کے علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے میڈیاکو بتایا کہ تور پل کے قریب حاجی علاؤ الدین نامی شخص کے گھر بچے افطاری کے لیے دودھ اور لسی لینے کے لیے جمع تھے کہ سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس سے 2کمروں کاگھرمکمل طور پر منہدم ہو گیا اور ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت17 افراد زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی محلے سے بتایا جا رہا ۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو فوری طور پر چمن سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملہ الرٹ حالت میں ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دو شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔