دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، گھرآئے مہمان کو عزت دینی چاہیے، محسن نقوی
Web Desk
9 February 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، گھرآئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔ لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔اس معاملے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے ، ہم انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں ہیں۔ کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان گزشتہ روز میٹنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والئی زیادتی کے ازالے پر روز دیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہیں، نجم سیٹھی کا شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی۔
متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا
14 October 2026