LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی مستعفی

Web Desk

15 December 2025

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین این آئی آر سی نے صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا باضابطہ نوٹس بھجوا دیا ہے۔ استعفے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جبکہ انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔چیئرمین این آئی آر سی نے معاہدہ ختم کرنے کے لیے معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کا نوٹس بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق استعفے پر آئینی اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔