چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
6 March 2026
وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس توسیع کا اطلاق 6 مارچ 2026 سے ہوگا اور وہ موجودہ مراعات و شرائط (Terms and Conditions) پر ہی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت پارلیمنٹ سے نیب ترمیمی بل کی منظوری کے فوری بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت اب چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانونی گنجائش پیدا کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل قانون میں ایسی کسی توسیع کی ممانعت تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو پہلی مرتبہ 4 مارچ 2023 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، اور اب وہ نئے قانون کے تحت مزید تین سال تک بیورو کی سربراہی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026