چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
Web Desk
9 November 2025
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے عالمی اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر غور کیا۔ فوجی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے کے تعلقات اور دیرپا دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خصوصاً فوجی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔
سعودی عسکری قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026