LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

ناکہ بندی کے دوران اب تک 61 ایرانی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا، سینٹ کام

Web Desk

11 May 2026

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندری ناکہ بندی کے دوران اب تک 61 ایرانی جہازوں کو روک کر واپس بھیجا جا چکا ہے۔ جاری کردہ بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا، جبکہ 20 سے زائد امریکی جنگی جہاز ایران کے خلاف اس ناکہ بندی کو نافذ کرنے کے لیے تعینات ہیں۔

دوسری جانب، ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے امریکی اقدامات کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ ہلکی اور چھوٹی آبدوزیں آبنائے ہرمز میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ یہ آبدوزیں کسی بھی دشمن کی جارحیت کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ خطے میں دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں نے بحری جہاز رانی کے تحفظ اور سیکیورٹی سے متعلق نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔