پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان انداز میں منانے کا فیصلہ
Web Desk
18 December 2025
اسلام آباد: وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کے انعقاد کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ پاک چین دوستی کی طویل اور مثالی تاریخ کو اجاگر کیا جا سکے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین مشترکہ تقریبات کا بھی انعقاد کریں گے، جن میں آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مناسبت سے مختلف مشترکہ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ دونوں ممالک کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد عوامی سطح پر پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، ترقی اور استحکام کی علامت ہے اور یہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یہ تقریبات اہم کردار ادا کریں گی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو قومی سطح پر منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں خصوصی سال کے اعلان کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاک چین دیرینہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے باب کھولے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026