LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر

Web Desk

30 December 2025

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک اپنی جگہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، تاہم حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں ویسے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ ہر منگل یہاں آتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگنی پڑ رہی ہے، 2025 گزر گیا ہے اب حالات بدلنے چاہئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے صاحبِ اقتدار سے اپیل کی کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات ایس او پیز کے تحت کیے جا رہے ہیں، کوئی ایسا طریقہ نکالا جائے جس سے حالات بہتر ہو سکیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رواں سال بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو سزائیں سنائی گئیں، افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ سال بھی سزاؤں کا سال ہوگا۔