LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

اسلام آباد میں سیاحت و ہوٹل انڈسٹری کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

Web Desk

18 July 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق متعدد مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ چیئرمین ای او بی آئی جاوید شیخ، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

اجلاس کے دوران دونوں اداروں (سی ڈی اے اور ای او بی آئی) کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اگلے 15 روز کے اندر ان تمام مشترکہ منصوبوں کا ایک جامع اور حتمی پلان تیار کریں۔ طے شدہ فیصلے کے مطابق، 15 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد وفاقی وزراء محسن نقوی اور سالک حسین کی مشترکہ زیر صدارت ایک اور اجلاس بلایا جائے گا، جس میں اسلام آباد کے لیے سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے مجوزہ منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ان منصوبوں کو وزیراعظم پاکستان کی حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے فوراً بعد دونوں اداروں کے اشتراک سے ان منصوبوں پر باقاعدہ اور عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات