LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا مقدمہ درج، علیمہ خان سمیت متعدد رہنما نامزد

Web Desk

17 December 2025

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے واقعے پر تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نعیم پنجوتھہ، تابش فاروق، طیبہ راجا، نادیہ خٹک، ہارون، راجا اسد عباس، ظفر گوندل اور شفقت عباس بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔مقدمہ مجموعی طور پر 35 نامزد اور 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے، تشدد کیا گیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی۔واقعے کے بعد 14 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔