LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

رواں سال شہریوں نے 328 ارب روپے کی گاڑیاں قرض پر لے لیں

Web Desk

16 February 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں گاڑی خریدنے کے قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026ء میں گاڑیوں کے قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 328 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 35.8 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025ء میں گاڑیوں کے قرضے 242 ارب روپے تھے۔ اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر بھی قرضوں میں 2.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء میں گاڑیوں کے قرضوں کا حجم 319 ارب روپے تھا، جو جنوری میں بڑھ کر 328 ارب روپے ہوگیا۔