لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں: کیپٹن (ر) صفدر
Web Desk
8 October 2026
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک سیاسی جماعت ہے اور وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا بات نہیں کرتے، تاہم خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سڑکوں کی بندش سے بچوں کے لیے اسکول جانا اور مریضوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے زور دیا کہ مذاکرات کا باب کبھی بند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سیاسی مسائل کا حل “کچھ لو اور کچھ دو” کے بنیادی اصول پر مبنی مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی اور ان سے ملاقاتوں کی حمایت کی، تاہم واضح کیا کہ رہائی صرف عدالتوں کے قانونی عمل کے ذریعے ہونی چاہیے۔ کیپٹن صفدر نے خیبر پختونخوا میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں فوجی آپریشن کو ناگزیر قرار دیا، جبکہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے ہزارہ کو فوری طور پر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026