کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی آج برسی منائی جا رہی ہے
Web Desk
5 July 2026
کارگل کے معرکے میں عزم و ہمت اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کرنے والے قومی ہیرو، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
برسی کے موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) خیبرپختونخوا، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ تقریب میں شہید کے اہل خانہ، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیپٹن کرنل شیر خان پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) سے پاس آؤٹ ہو کر براہِ راست 27 سندھ رجمنٹ میں تعینات ہونے والے پہلے افسر تھے۔ انہوں نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے تاریخی شکست دی اور جامِ شہادت نوش کر کے ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید ہو گئے۔ ان کی اسی بے مثال بہادری اور قربانی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز “نشانِ حیدر” سے نوازا۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات اور وطن سے محبت کا برملا اعتراف خود دشمن فوج نے بھی کیا۔ وہ 1996ء میں کیپٹن کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا میدان، انہوں نے ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہیں ابتدا ہی سے ہتھیاروں سے دلی لگاؤ تھا، وہ ایک ممتاز فائرر اور بہترین نشانے باز تھے، اور پی ایم اے کے ہر شوٹنگ مقابلے میں پیش پیش رہتے تھے۔
شہیدِ وطن کی برسی کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیتی ہیں، اور جو قومیں اپنے شہدا کی تکریم نہیں کرتیں وہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026