LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاسداران انقلاب ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل

Web Desk

8 October 2026

اسلام آباد میں کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی جانب سے فائر سیفٹی قوانین اور بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت آپریشن جاری ہے۔ ستمبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، ایمرجنسی سروسز نے شہر کی مختلف بلند و بالا عمارتوں، کمرشل پلازوں اور ہسپتالوں میں 154 جامع فائر اینڈ لائف سیفٹی آڈٹس انجام دیے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 288 چالان جاری کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران سیفٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر 92 عمارتوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا، جن میں 78 کمرشل دکانیں، 8 بلند عمارتیں، 4 رہائشی اور 3 سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فائر سیفٹی خلاف ورزیوں پر کمرشل اداروں سے 17 لاکھ روپے اور ہسپتالوں سے 7 لاکھ روپے کے جرمانے وصول کیے گئے، جبکہ 102 کمرشل لائف سیفٹی پلانز کی منظوری کی مد میں بھی لاکھوں روپے جمع کیے گئے۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے تمام ہسپتالوں اور تجارتی عمارتوں کو فائر ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔