LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

وہ دور گزر گیا جب ہمارے 70 فیصد دفاعی اخراجات امریکا کو جاتے تھے، کینیڈین وزیراعظم

Web Desk

12 April 2026

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر چکا ہے جب ملک کے دفاعی اخراجات کا بڑا حصہ امریکا کو منتقل ہوتا تھا۔

مونٹریال میں لبرل پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر ڈالر میں سے 70 سینٹ تک دفاعی اخراجات امریکا پر خرچ ہوتے تھے، تاہم اب اس پالیسی میں بنیادی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

مارک کارنی کے مطابق کینیڈا اب اپنی دفاعی حکمت عملی کو ازسرنو ترتیب دے رہا ہے اور مقامی دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر کسی ایک ملک پر مکمل انحصار ممکن نہیں رہا، اس لیے کینیڈا اپنی دفاعی خود مختاری کو مضبوط بنا رہا ہے۔