کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
Web Desk
25 December 2025
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں کال سینٹرز جرائم کا مرکز بن چکے ہیں اور ان کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جا رہا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹیلی جنس بنیادوں پر 18 دسمبر کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہری گرفتار کیے گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ضیاء الحسن لنجار کے مطابق گرفتار ملزمان کال سینٹر کے ذریعے بیرونِ ملک افراد کو سرمایہ کاری کے نام پر منافع کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تقریباً 60 ملین ڈالر کی ٹرانزیکشنز کی گئی، جو بٹ کوائن اور امریکی ڈالرز میں منتقل کی جاتی تھیں۔ کارروائی کے دوران 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فونز اور 10 ہزار سے زائد سمز برآمد کی گئیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ان کیسز کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، اور دو یا تین شہریت رکھنے والے غیر ملکی بھی کال سینٹر میں کام کر رہے تھے۔
این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز نے بتایا کہ گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز 1 اور 6 سے عمل میں آئیں، تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ادارے میں اندرونی احتساب بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کی کوئی سرحد نہیں، ملکی یا غیر ملکی کوئی بھی ملوث ہو سکتا ہے اور ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
12 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا
12 October 2026
پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
12 October 2026