ایف بی آئی نے کیلیفورنیا میں دہشتگرد حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
Web Desk
15 December 2025
ایف بی آئی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں نئے سال کے موقع پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ منصوبے کے تحت امیگریشن ایجنٹس، گاڑیوں اور مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران منصوبے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گرفتار افراد پر دہشتگردی کی سازش اور غیر رجسٹرڈ تباہ کن ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026