کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
Web Desk
28 September 2026
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانونی امور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش کیے جانے والے مختلف قانونی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون سازی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ معاملات میں ضروری ترامیم اور سفارشات جلد از جلد شامل کریں۔
کمیٹی نے غور و خوض کے بعد درج ذیل اہم فیصلے کیے:
-
مشروط منظوری: کابینہ کمیٹی نے ایف آئی اے ایکٹ 1974، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور ضابطۂ فوجداری 1898 میں مجوزہ ترامیم کو اپنی سفارشات اور ضروری ترامیم شامل کرنے سے مشروط کرتے ہوئے منظور کر لیا۔ اسی طرح سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں پیش کی جانے والی مجوزہ ترامیم کی بھی مشروط منظوری دے دی گئی۔
-
امیگریشن رولز: کمیٹی نے امیگریشن رولز 1979 میں مجوزہ ترامیم کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
-
بل موخر اور تجاویز کی واپسی: اجلاس کے دوران پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2026 کا معاملہ فی الحال موخر کر دیا گیا، جبکہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے تحت گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں میں اضافے سے متعلق تجویز کو بھی واپس لے لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
28 September 2026
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
28 September 2026