’میری عمر پر تنقید چھوڑ کر کچھ نیا سوچیں‘ بشریٰ انصاری کا ناقدین کو مشورہ
Web Desk
3 July 2026
پاکستان کی سینئر اور مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر عمر اور جسمانی بناوٹ سے متعلق تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو اب پرانے طعنے دہرانے کے بجائے تنقید کے لیے کچھ نیا سوچنا چاہیے۔
بشریٰ انصاری اپنی بھانجی اور معروف اداکارہ زارا نور عباس کی انسٹاگرام اسٹوریز میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کے رویوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ہر وقت کسی کو ‘بوڑھا’ اور کسی کو ‘موٹا’ کہنے میں مصروف رہتے ہیں، اور ایسے افراد کا یہ منفی رویہ انتہائی عجیب اور سمجھ سے باہر ہے۔
اس دوران جب زارا نور عباس کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی نے ان سے پوچھا کہ وہ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں، تو بشریٰ انصاری نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان ناقدین کے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر اکثر پرندوں کی تصاویر لگی ہوتی ہیں، حالانکہ وہاں کچھ اور ہونا چاہیے۔ اس دلچسپ گفتگو میں بشریٰ انصاری کی بہن اور سینئر اداکارہ اسما عباس بھی شامل ہوئیں اور انہوں نے تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی عمر سے متعلق ایک جیسے جملے سن سن کر اب تنگ آ چکی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے طنزاً مزید کہا کہ اب شاید انہیں کوئی ایسا انوکھا کام کرنا چاہیے جس پر واقعی لوگ بات کریں، کیونکہ اس وقت ناقدین کے پاس ان کی عمر کے علاوہ تنقید کرنے کے لیے کوئی دوسرا موضوع ہی نہیں بچا۔ انہوں نے اس رویے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے بعض لوگ ان سے اور ان کی بہن سے اس لیے حسد کرتے ہوں کہ وہ عمر کے اس مرحلے میں پہنچ کر بھی ایک متحرک، خوشگوار اور مصروف زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ تنقید کرنے والے خود گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے
1 October 2026
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں
1 October 2026
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
1 October 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
1 October 2026
حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
1 October 2026
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ
1 October 2026