LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے سے لبنانی علاقے اسرائیل میں ضم ہونےکاخدشہ ہے، حزب اللہ نےلبنان اسرائیل معاہدہ مسترد کر دیا سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کا خواب اب ممکن نہیں رہا، بیورو آف ایمیگریشن کی شہریوں کو وارننگ

Web Desk

27 June 2026

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں کو شدید خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کا خواب نہ صرف جان و مال کے لیے انتہائی خطرناک ہے، بلکہ جدید ترین سیکیورٹی نظام کی وجہ سے اب ایسا کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی مہم میں واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین نے سرحدی نگرانی کے لیے انتہائی جدید اور مؤثر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے جس کے باعث غیر قانونی نقل و حرکت کو فوراً پکڑ لیا جاتا ہے۔ اب یہ پرانا تصور ختم ہو چکا ہے کہ سرحدیں عبور کر کے یورپ پہنچنا آسان ہے۔ بیورو کے مطابق یورپی سرحدوں پر درج ذیل جدید ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں. رات کے گھنے اندھیرے میں بھی کئی کلومیٹر دور سے انسانی نقل و حرکت کو واضح طور پر شناخت کر لیتے ہیں۔ گاڑیوں اور کنٹینرز کے اندر چھپے ہوئے افراد کا فوراً سراغ لگا لیتے ہیں۔  مسافروں کے فنگر پرنٹس اور چہرے کے نقوش محفوظ کر لیے جاتے ہیں، جس کے بعد کسی بھی شخص کا دوبارہ غیر قانونی داخلہ ناممکن ہو جاتا ہے۔ دشوار گزار راستوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر کے سیکیورٹی اداروں کو فوری الرٹ فراہم کرتے ہیں۔ بیورو آف ایمیگریشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک روزگار کے لیے صرف قانونی اور محفوظ راستوں کا انتخاب کریں۔ اس سلسلے میں مستند معلومات اور روزگار کے مواقع کے لیے بیورو آف ایمیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔