خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی پشاور کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ، ضلع خیبر تک سروس بڑھانے کی ہدایت
Web Desk
6 January 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ٹریفک دباؤ پر قابو پانے اور عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بی آر ٹی پشاور کے روٹ کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بی آر ٹی سروس کو ضلع خیبر کے علاقوں جمرود، ٹیڈی اور باڑہ بازار تک بڑھانے کے لیے کم سے کم وقت میں تمام ضروری ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی توسیع سے پشاور اور ضلع خیبر کے درمیان آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی، جبکہ خیبر کے عوام کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ٹی روٹ میں توسیع سے نہ صرف ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
اجلاس کے دوران بی آر ٹی سروس کے لیے کارخانوں اسٹیشن پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ریمپ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس سے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع
31 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026
ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت
31 July 2026