LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ تیل 101 ڈالر فی بیرل سے  تجاوز

Web Desk

12 March 2026

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور قیمتوں میں تقریباً دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی  9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی تیل کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی کو بڑی سپلائی رکاوٹ کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے عالمی توانائی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔