LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

14 October 2026

برازیلی مسلح افواج کے ایک اعلیٰ سطح کے عسکری وفد نے اپنے دورہٴ پاکستان کے دوران پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان سے نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز میں الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہٴ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیلی وفد کی قیادت برازیلی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو فریرے (Admiral Renato Rodrigues de Aguiar Freire) نے کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور برازیل کے درمیان عسکری و دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت سے ملاقات کے دوران علاقائی بحری سلامتی، مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد اور اعلیٰ سطح پر تربیتی تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈمرل ریناٹو فریرے نے بحرِ ہند میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے اقدام کو سراہا۔

دوسری جانب، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں برازیلی وفد کو پاک فضائیہ کی جدید کاری، دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر، اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر کی جدید صلاحیتوں کے انضمام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کے ذریعے دوطرفہ عسکری اشتراک کار کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔