8 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منانے، ہڑتال اور آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت
Web Desk
24 December 2025
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اتحاد کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، بی این پی (مینگل) کے رہنما ساجد ترین، سیکرٹری جنرل تحریک تحفظِ آئین اسد قیصر، وائس چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ترجمان اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔
اجلاس میں اپوزیشن کی دو روزہ کامیاب قومی کانفرنس، 8 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منانے، ہڑتال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی دعوت بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہی۔
شرکاء نے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش سیاسی و معاشی بحران، امن و امان کی صورتحال، گورننس کے فقدان اور عوامی مایوسی کے خاتمے کے لیے ایک نئے قومی میثاق کی اشد ضرورت ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اپوزیشن شفاف انتخابات، متفقہ نئے الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ اور آئینی و جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے ڈائیلاگ پر تیار ہے۔
یاد رہے کہ تحریک تحفظِ آئین کی نمائندگی کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت کے جواب میں ایوان میں واضح کیا تھا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں 1973 کے آئین کی بحالی، پارلیمانی و سویلین بالادستی اور اداروں کی آئینی حدود کی پاسداری پر متفق ہوں تو وہ عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026