LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ

بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن کی کراچی کے لیے پروازیں ، باقاعدہ شیڈول جاری

Web Desk

7 January 2026

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بیمان ایئرلائن کی پہلی براہِ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی روانہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، اور بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل ہو گئیں۔

براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی پر پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل بیمان ایئرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے اور بیمان ایئرلائن کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے بھی معاہدہ طے پایا تھا۔