بل گیٹس نے طلاق کے بعد میلِنڈا کی فلاحی تنظیم کو اربوں ڈالر منتقل کردیئے
Web Desk
9 January 2026
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے اربوں ڈالر منتقل کر دیے ہیں۔
ٹیکس فائلنگ کے حالیہ انکشاف کے مطابق، بل گیٹس نے طلاق کے بعد 7.88 ارب ڈالر کی مالی ادائیگی میلِنڈا کی فلاحی تنظیم کو کی، جو اس سلسلے میں اب تک کی سب سے بڑی رقم سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ 2021 میں طلاق کے مالی معاملات منظرِ عام پر آئے ہیں۔
میلِنڈا گیٹس نے اس سے قبل بل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیتے وقت کہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت انہیں خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، مجموعی اثاثوں کی تقسیم کے بعد میلِنڈا گیٹس کے اثاثے تقریباً 25 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ طلاق کے فوراً بعد بل گیٹس نے اپنی نجی سرمایہ کاری کمپنی Cascade Investment کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے شیئرز میلِنڈا کو منتقل کیے۔ اس کے علاوہ دونوں نے 170 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی جائیداد، تقریباً 130 ملین ڈالر کے فن پارے اور مائیکروسافٹ کے اہم حصص کی تقسیم پر بھی اتفاق کیا۔
مئی 2021 میں دونوں نے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ایک ساتھ آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہے، اور اگست 2021 میں یہ علیحدگی باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026