بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی خیبرپختونخوا کی تنظیم سے رابطہ،مرکزی کمیٹی قائم
Web Desk
15 December 2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی خیبرپختونخوا تنظیم سے رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کے لیے مرکزی سطح پر ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم سے رابطہ کاری کے لیے بننے والی کمیٹی میں سید نیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔پی پی پی خیبرپختونخوا کی تنظیم سے رابطہ کاری کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے جاری کر دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور، پارٹی ڈھانچے اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے قیادت کو سفارشات پیش کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن
30 September 2026
صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ
30 September 2026
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
30 September 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
30 September 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ
30 September 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات
30 September 2026
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
30 September 2026
پاکستان میں انشورنس پینیٹریشن جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے: سی سی پی
30 September 2026