دہشت گردی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: بلاول بھٹو
Web Desk
18 October 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کارساز کے شہداء کو عقیدت و احترام سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ ترین اور الم ناک دن ہے۔
اپنے ایک خصوصی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو جب ملک کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپس لوٹیں، تو ان کے شاندار اور تاریخی استقبال کو بزدلانہ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی کے جیالوں اور جانباز کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اپنی قائد کی حفاظت کی اور جمہوریت و عوام کے حقِ حکمرانی سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا تاریخی ثبوت دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سانحۂ کارساز کے شہداء کا لہو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد جیسے ہتھکنڈے جمہوریت کے حوالے سے قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا مشن آئین کی بالادستی، عوام کی حکمرانی، مساوات، سماجی انصاف اور ایک پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اس اصولی مشن پر کاربند رہتے ہوئے جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026