بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ
Web Desk
8 October 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں، اراکینِ پارلیمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں نے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں قومی و صوبائی قانون سازی، شہری ترقی اور عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی، فریال تالپور، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ اور دیگر رہنما شامل تھے، جنہوں نے پارلیمانی و قانونی امور سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ نے سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی ڈیجیٹلائزیشن پر بریفنگ دی۔ انہوں نے شہر کے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی، گندے پانی کی ٹریٹمنٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے کلائمیٹ ایڈاپٹیشن پروگرام میں پیش کیے گئے موسمیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی جنید بلند، ایم این ایز مسرت رفیق مہیسر، صادق میمن اور اراکینِ اسمبلی فیاض بٹ، زبیر جونیجو اور ارباب برادران نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور نچلی سطح پر جاری تنظیمی و فلاحی امور پر رپورٹ پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
9 October 2026
برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
9 October 2026
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے
9 October 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
9 October 2026
حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
9 October 2026
یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
9 October 2026
امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
9 October 2026