LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو کا دعویٰ

Web Desk

19 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی، آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر اپنی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ چھ ماہ سے آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ رہ کر عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی کوٹلی کی تمام نشستوں پر جیالے کامیابی حاصل کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کشمیری عوام سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی کے عوام اور پیپلز پارٹی کا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ تین نسلوں پر محیط خاندانی رشتہ ہے، جو قربانی، وفاداری اور عوامی خدمت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جلاوطنی کے دور کو یاد کرتے ہوئے چودھری یاسین کی وفاداری کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور اتحاد اور جذبے کے ساتھ ملک ظفر کی کامیابی کے لیے میدان میں نکلیں۔ انہوں نے مطلوب انقلابی کے خاندان کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان کے بیٹے کو اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں صرف ان رہنماؤں اور کارکنوں کو ترجیح دی گئی ہے جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کی بھرپور وکالت کی ہے اور وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔