LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ

Web Desk

9 October 2026

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو انتہاپسندی کی سیاست چھوڑ کر پارلیمنٹ میں واپس آنے اور دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتہاپسندی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بانی پی ٹی آئی جیل میں صدر آصف علی زرداری کے 14 سالہ دورِ اسیری کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گورنر راج ایک آئینی آپشن ہے جسے آخری چارے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، لیکن وزیراعلیٰ کے رویے کے باعث حالات اس سمت جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور توانائی بحران کے پیش نظر تمام سیاسی قوتوں کو محاذ آرائی کے بجائے قومی مفاد اور جمہوری عمل پر توجہ دینی چاہیے۔