آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کی امید، بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر
Web Desk
23 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرپور، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ امید ہے کہ مظفرآباد اور دیگر اضلاع سے متعلق درخواستیں بھی جلد منظور کر لی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کی انتھک کاوشوں اور الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی کا شکرایہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح میرپور میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی بحالی ممکن ہو رہی ہے، اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی شہریوں اور انتخابی عمل سے وابستہ افراد کو درپیش انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026