پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول
Web Desk
10 October 2026
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست ترک نہ کی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہنے کا سابق صدر آصف علی زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ یہ رہی ہے کہ جو آج جیل کاٹتا ہے وہ کل اقتدار میں آ سکتا ہے، لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو جارحانہ اور منفی رویہ چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں منفی سیاست کے راستے پر گامزن ہیں، جبکہ وفاقی حکومت صوبے میں ایمرجنسی لگانے کے قریب تھی مگر گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ ہمیشہ آخری آپشن ہی رہے گا۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے، اور اگر پی پی قیادت پر بے بنیاد بہتان لگائے گئے تو انہیں بھرپور آئینہ دکھایا جائے گا۔ ادھر بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنز کیا کہ جو لوگ ایک یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتے، وہ صوبے بنانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماؤں کو چیلنج کیا کہ وہ سندھ کے کسی بھی شہر میں جا کر عوام سے پوچھیں کہ کیا وہ کسی نئے صوبے کے حق میں ہیں؟
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026