LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پسندیدہ عدالتی نامزدگیوں پر مفاہمت

Web Desk

10 October 2026

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے بعد ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ کو باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کے کمیشن سے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

نئی سیاسی مفاہمت کے تحت بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں حکومتی بنچوں جبکہ رانا ثناء اللہ سینیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں حکمران اتحادی جماعتوں کے درمیان اس نئی پیش رفت کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کردہ اور حمایت یافتہ امیدواروں کے ناموں پر دوبارہ غور کیے جانے کا قومی امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے پیپلز پارٹی کے اندر عدالتی عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کی منظوری نہ ملنے پر شدید بے چینی پائی جاتی تھی، جس کا اب اس اہم تناظر میں حل نکال لیا گیا ہے۔