آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں انتخابی مہم چلاؤں گا: بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
2 July 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ریاست کے ہر ضلع کا دورہ کریں گے اور خود انتخابی مہم چلائیں گے۔
یہ بات انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری انوار الحق اور جنرل سیکریٹری فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخابات اور انتخابی مہم کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے چیئرمین کو انتخابی تیاریوں کے حوالے سے اہم بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ان کے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مسئلہ کشمیر پر ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور انہوں نے خود عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کی پارٹی ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے رابطوں کا عمل مزید تیز کیا جائے اور پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ریاست کے گھر گھر تک پہنچایا جائے
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026