سیاسی ڈائیلاگ میں رکاوٹ کی واحد وجہ بانی پی ٹی آئی خود ہیں : بلال اظہر کیانی
Web Desk
8 January 2026
وزیرِ مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سنجیدہ سیاسی مکالمہ نہ ہونے کی واحد وجہ بانی پی ٹی آئی ہیں، جو خود تصادم کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں اور مذاکرات کے لیے کبھی آمادگی ظاہر نہیں کرتے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ ایک طرف پی ٹی آئی کے ارکان مذاکرات کی بات کریں اور دوسری طرف ان کا قائد مسلسل محاذ آرائی کا بیانیہ دے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اصل سیاسی لائن دیکھنے کے لیے ان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کافی ہے، جہاں سے صرف اشتعال اور نفرت انگیز زبان نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک یہ نہیں کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، بلکہ جب بھی مذاکرات کا موقع آیا، انہوں نے اپنی ٹیم کو پیچھے ہٹا لیا۔ بلال اظہر کیانی کے مطابق مذاکراتی عمل سے پی ٹی آئی ہی بار بار پیچھے ہٹتی رہی ہے۔
وزیرِ مملکت نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے اور پہلگام واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان میں اکٹھے بیٹھنے کی دعوت دی گئی، تاہم وہ شریک نہیں ہوئی۔ اسی طرح وزیرِاعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو بھی دعوت دی، مگر وہ بھی نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پی ٹی آئی کا بیانیہ منفی رہا ہے، جبکہ ریاست نے اس جنگ میں اور سیاسی رابطے بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026