LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

بینظیر کی برسی تقریب: بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیدیا

Web Desk

27 December 2025

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا آخری پیغام بھی مفاہمت تھا اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے آج نہیں تو کل مفاہمت ناگزیر ہو گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کو اٹھارہ سال گزر چکے ہیں مگر آج بھی چاروں صوبوں سے عوام بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بے نظیر بھٹو کل بھی زندہ تھیں اور آج بھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کی محبت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی جیت ہے اور یہ سال کی سب سے بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے چین سے جنگی طیارے منگوا کر دفاع کو مضبوط کیا اور سی پیک کی بنیاد رکھ کر دوستی کو مزید مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اداروں میں صلاحیت کا بحران بھی موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جس کے پاس عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور موجود ہے۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ میں غریب خواتین کے لیے بیس لاکھ گھروں کی تعمیر، این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ میں مفت علاج کی سہولیات کو پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی مثال قرار دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زرعی ایمرجنسی پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑ کر سیاست کو دوبارہ سیاست کے دائرے میں لانا ہوگا۔

خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی ایک سیاسی رہنما سے مفاہمت کی امید کی جا سکتی ہے تو وہ صدر آصف علی زرداری ہیں، اور ملکی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔