بیلاروس کے صدر کا شمالی کوریا کا دورہ، کم جونگ اُن کو رائفل کا تحفہ
Web Desk
26 March 2026
الیگزینڈر لوکاشینکو نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران وہاں کے رہنما کم جونگ اُن سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔
سربراہی ملاقات کے دوران بیلاروس کے صدر نے کم جونگ اُن کو ایک خودکار رائفل بطور تحفہ پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ ہتھیار دشمن کے سامنے آنے کی صورت میں کارآمد ثابت ہوگا، جس پر شمالی کوریائی رہنما نے مسکراتے ہوئے ہتھیار کا معائنہ کیا اور اس کے ری لوڈنگ نظام کو بھی جانچا۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ لوکاشینکو کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے، جو ان کی سفارتی حکمت عملی کا عکاس ہے۔ وہ ایک جانب روس کے اتحادی اور مغرب مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے امریکی صدر کے ایلچی سے ملاقات کی اور بیلاروس کی جانب سے متعدد سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں لائی گئی، جسے پابندیوں میں ممکنہ نرمی سے جوڑا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026