دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر
Web Desk
22 November 2025
دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی عالمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں ایسے ممالک شامل ہیں جو اپنی دلکش قدرتی مناظر، تاریخی ورثے، شاندار ثقافت اور منفرد خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کے دل موہ لیتے ہیں۔
دنیا بھر کے 195 ممالک میں سے انتخاب کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، مگر حال ہی میں شائع ہونے والی نئی فہرست نے یہ فیصلہ خاصا آسان بنا دیا ہے۔ یہ رینکنگ اُن سیاحوں کی آراء پر مشتمل ہے جو خود ان ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ ٹریولرز کے مطابق یہ وہ منزلیں ہیں جنہیں کسی بھی بڑے سفر یا بکٹ لسٹ میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔
Rough Guides کے سال 2024ء کے عالمی سروے میں نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
قارئین نے نیوزی لینڈ کو اس کی غیر معمولی قدرتی دلکشی، بے شمار ایڈونچر سرگرمیوں، برف پوش پہاڑوں، نیلگوں جھیلوں اور ساحلوں کے شاندار امتزاج کی بنیاد پر پہلے نمبر پر رکھا۔
جاری کردہ فہرست میں دوسرے سے گیارہویں نمبر تک شامل ممالک کچھ یوں ہیں:
یونان، اٹلی، جاپان، سوئٹزرلینڈ، ناروے، انڈونیشیا، کینیڈا، آئس لینڈ، بھارت، اور تھائی لینڈ۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026
ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
15 October 2026