LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد خودکش حملہ، وکلا تنظیموں کا آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان

Web Desk

7 February 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع مسجد میں خودکش حملے کے بعد اسلام آباد، سندھ اور لاہور بار ایسوسی ایشنز نے سوگ اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سوگ کے ساتھ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سندھ بار کونسل نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی خودکش حملے کے پیش نظر آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اور لاہور بار کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں، غازی شاہ امام روڈ پر واقع امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی ادارے اور متعلقہ حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔