LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

5 October 2026

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور ہمارے کارکن پرامن ہیں اس لیے ان پر طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، جنگوں کے دوران بھی مذاکرات ہوتے ہیں، اس لیے اگر حکومت مذاکرات میں مخلص ہے تو فوری طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پی ٹی آئی کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام گورنر راج یا ایمرجنسی سے نہیں بلکہ مؤثر اقدامات سے ہی ممکن ہے۔