LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی ایران کی ناکہ بندی: امریکا کا 130 تجارتی جہاز موڑنے اور 13 تباہ کرنے کا دعویٰ

آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل

Web Desk

27 August 2026

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اسلام آباد میں واقع وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کی تشکیل، کابینہ کے ارکان، پارلیمانی حکمتِ عملی اور گڈ گورننس سے متعلق امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو عمل میں لایا جائے گا۔