نیب متنازعہ رہا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے،بیرسٹر گوہر علی
Web Desk
5 March 2026
چیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب متنازعہ رہا اور سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایک ادارہ ہونا چاہیے، لیکن جس ادارے کے سربراہ کو حکومت اور اپوزیشن نے لگایا، اسے حکومت کی جانب سے ایکسٹینشن دینا غلط ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ پچاس کروڑ سے کم کے کیسز نہیں بنیں گے، جو کہ دنیا میں قانون سازی کی مثال نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد سارے اداروں سے اٹھ چکا ہے اور عدلیہ پر بھی پہلے ہی اعتماد نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ آج چیرمین نیب کی مدت پوری ہو گئی اور سینٹ سے قانون پاس کر لیا گیا۔ امید ہے کہ بانی تحریک انصاف کو کیسز میں ریلیف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ قاضی عیسیٰ فائز کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکومنٹری درست نہیں، اور قاضی عیسیٰ فائز نے سب کچھ غلط کیا تھا، جس پر ہم نے ریویو پٹیشن بھی دائر کی تھی۔بانی تحریک انصاف نے بات چیت کرنے کا کہا ہے، اور اچکزئی صاحب کو مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ کس سے مذاکرات کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026